خیبرپختونخو ا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، جسے درست سمت میں استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں توانائی، معدنیات، سیاحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرے گی۔

تقریب سے دیگر مقررین اور ماہرینِ معیشت نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Similar Posts