نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

یکم جنوری 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 8 روپے 59 پیسے، مٹی کے تیل میں 8 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں […]

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ تقریباً 11 ہزار روپے سستا

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا خریداروں کے لیے نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے […]

قصور، ایل پی جی بھرتے وقت گاڑی میں خوفناک آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر شدید زخمی

الہ آباد چونیاں روڈ پر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک گاڑی میں ایل پی جی گیس بھرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ چند ہی لمحوں میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، جبکہ تین افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔ […]

بلوچستان برفانی جنت بن گیا، نئے سال سے قبل زیارت، توبہ اچکزئی اور کان مہترزئی میں شدید برفباری

نئے سال 2026 کے استقبال سے چند گھنٹے قبل بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع قدرت کے حسین نظاروں سے مزین ہو گئے۔ زیارت، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری نے وادیوں اور پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، جبکہ کوئٹہ، پشین، مستونگ، نوشکی اور ژوب […]

شدید دھند، سینٹرل ریجن میں موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلیے بند

شدید دھند کے باعث سینٹرل ریجن کی متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے […]

انتظامیہ حاوی رہی، 2025 عدلیہ کی آزادی کیلیے بدتر سال

26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد سال 2025 عدلیہ کی آزادی کے لیے بدتر سال کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ پورے سال کے دوران انتظامیہ اعلیٰ عدلیہ پر حاوی رہی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم نے پارلیمانی کمیٹی کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ تین سینئر ترین […]

بلوچستان، آرمی اسکول کی بلٹ پروف گاڑیوں کیلیے 2.1 ارب منظور

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے فوج کو اضافی دو اشاریہ، ایک ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ اس کا فیصلہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی )کے اجلاس میں کیا گیا،اس فنڈ سے 38 بلٹ پروف […]

قائمہ کمیٹی، سندھ سولر انرجی منصوبے میں کرپشن کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں لیاری ایلیویٹڈ فریٹ کوریڈور کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں27 ارب روپے کے سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں روپے […]

قومی معیشت، پہلی سہ ماہی میں 3.7 فیصد شرحِ نمو کی منظوری

حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کیلیے 3.7 فیصد معاشی شرحِ نموکی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے دی،جس کی صدارت سیکریٹری پلاننگ اویس منظورسمرانے کی۔ اعدادو شمارکے مطابق معیشت کے تمام بڑے شعبوں میں نموریکارڈکی گئی،جو حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث زرعی شعبے کو پہنچنے والے شدید […]

اکاؤنٹس کمیٹی،این ایچ اے پراربوں کی ریکوری نہ کرنیکا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں این ایچ اے پر26.4 ارب روپے ٹول ٹیکس واجبات، اوورلوڈڈ ٹرکوں سے 16 ارب کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس […]