بلوچستان، سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ، کوئٹہ و قلات میں پارہ 1 ڈگری تک گر گیا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی […]

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے ایک شخص جاں بحق

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے شخص کی شناخت مجاہد حسین کے نام سے کی گئی ہے۔

یو ایس سعودی بزنس فورم میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی عرب کے بزنس فورم میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے میں اپنے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کو ٹیرف کی تلوار دکھا کر ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کی دلدل سے کھینچ نکالا۔ فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے […]

عالمی یومِ اطفال، وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے حقوق اور تعلیم پر خصوصی پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، […]

کراچی، شاہ لطیف پولیس کا بڑا ایکشن، مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار

شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے ملیر کے علاقے دھنی پرتو گوٹھ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نواز، محمود، نصار اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکوؤں […]