بہاولہور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل […]
آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے ’’بیز بال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انگلش ٹیم نے تیز رفتاری سے رنز جوڑنے کی حکمت عملی بنا رکھی تھی، وہ ٹیسٹ میں بھی 7 کی اوسط سے رنز اسکور کر رہے تھے۔ مچل […]
عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکون کا بنگلور میں ہونے والا حالیہ کنسرٹ ایک عجیب و غریب تنازعے کا شکار ہو گیا جب کچھ مداحوں نے ان کی پینٹ کھینچنا شروع کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایکون اپنے مشہور گانے کی پرفارمنس کے دوران وی آئی پی سیکشن کے قریب گئے تاکہ […]
سعودی عرب نے اقتصادی ترجیحات میں تبدیلی اور اخراجات میں احتیاطی رویّے کے باعث غیر ملکی پیشہ ور افراد کو دی جانے والی بلند تنخواہی مراعات میں واضح کمی کر دی ہے، جس کی تصدیق خلیج میں سرگرم متعدد بین الاقوامی ریکروٹرز نے کی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ملک اپنے بڑے ترقیاتی منصوبے ویژن 2030 […]
سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد جاں بحق ہوگئے، مقامی میڈیا کے مطابق بس میں سوار افراد بھارتی عمرہ زائرین تھےجن میں سے بعض حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے بتایا کہ وہ ریاض میں […]
تائیوان نے چین کے بڑھتے فوجی و سیاسی دباؤ کے پیشِ نظر پہلی بار پورے ملک میں لاکھوں گھروں تک شہری دفاع سے متعلق حفاظتی کتابچوں کی تقسیم شروع کردی۔ کتابچوں میں ممکنہ ہنگامی حالات، حتیٰ کہ چینی حمل کی صورت میں شہریوں کے لیے واضح رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز […]
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے انسانی حقوق کے خلاف مبینہ جرائم کے مقدمے کے فیصلے سے پہلے اپنے حامیوں کو پیغام دیا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ ایسے فیصلوں کی پرواہ نہیں کرتیں۔ شیخ حسینہ نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ محمد یونس کی زیر […]
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں […]
کرپشن کیس لاہور میں گرفتار ملزم اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے چکری موٹروے ریسٹ ایریا پر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد تھانہ چکری میں فرار کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل یاسر، احمد بلال اور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا […]
کینیڈا اور امریکا میں بھارتی سرکاری اور حکومتی حکام کی مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب بین الاقوامی سرحدوں کو پار کر چکی ہے۔ بھارت […]