آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے ’’بیز بال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے انگلش ٹیم نے تیز رفتاری سے رنز جوڑنے کی حکمت عملی بنا رکھی تھی، وہ ٹیسٹ میں بھی 7 کی اوسط سے رنز اسکور کر رہے تھے۔
مچل اسٹارک کے مطابق انگلش ٹیم اب زیادہ متوازن انداز اپنا رہی ہے تاکہ فتح کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
اسٹارک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے بیٹنگ میں ’’صرف جارحانہ کھیل‘‘ چھوڑ کر حالات کے مطابق صحیح وقت پر حملہ کرنے کی حکمت اپنا لی ہے۔
اسٹارک کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی وکٹیں انگلینڈ کے لیے چیلنج ہوں گی اور وہ اپنی فاسٹ بولنگ کو بروئے کار لانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور بین اسٹوکس کے تال میل پر انگلینڈ نے جو حکمت عملی اختیار کی تھی، اسے عرف عام میں بیزبال کے نام سے جانا جاتا ہے۔