عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیمراء کو منشیات کے خاتمے سے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کہا کہ رات ایک بجے آگاہی مہم نہیں چلانی بلکہ پرائم […]

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس آج سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹکٹس pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس حاصل کیے جاسکیں گے۔ ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم […]

ملک میں اے آئی اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ کیلئے نیوٹک اور نیٹسول میں معاہدہ

اسلام آباد میں نیوٹک اور نیٹسول کے مابین آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن اور نیٹسول انسٹیوٹ آف آرٹیفشل انٹیلیجنس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی جانب سے […]

کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔  اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات […]

راولپنڈی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا

ویسٹریج پولیس نے دو ماہ قبل ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حیران کن طور پر چوری کرنے والا مدعی مقدمہ کا ماموں زاد نکلا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر […]

سندھ حکومت نے خواتین کیلیے  پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے  مرحلے  کا اعلان کردیا

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جا رہی ہے۔ خواتین سے اپیل ہے کہ وہ […]

آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا چار روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے شیڈول سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں سمیر سید پاکستان کی نمائندگی کریں […]

پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟

محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 نومبر تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے، بارشیں آلودگی اور ایئرکوالٹی انڈکس کم ہونے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، […]

سوڈان میں جنگی جرائم کا خدشہ، عالمی فوجداری عدالت کا سخت انتباہ

ہیگ: عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کے شہر الفاشر میں ہونے والے مظالم جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الفاشر شہر میں قتل عام، زیادتیوں اور […]

پنجاب میں 500 کے وی اے سے زائد استعمال کرنے پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025ء  صوبائی اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے […]