ملک میں اے آئی اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ کیلئے نیوٹک اور نیٹسول میں معاہدہ

اسلام آباد میں نیوٹک اور نیٹسول کے مابین آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن اور نیٹسول انسٹیوٹ آف آرٹیفشل انٹیلیجنس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی جانب سے نمائندگان شریک ہوئے۔ 

دونوں اداروں کے مابین معاہدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ایڈوانس سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں کیا گیا۔ مفاہمت کا مقصد اے آئی پر خصوصی توجہ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرکے اکیڈمی اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

اس اقدام میں نیوٹک کے سمر آف کوڈ پروگرام جیسے پروگرامز شامل ہیں جو مختلف آئی ٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز بشمول اے آئی، ویب ڈویلپمنٹ، اور گرافک ڈیزائننگ کے کورسز پیش کرتے ہیں۔

یہ بے روزگار نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے لیے بنائے گئے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اس پروگرام کیلئے اہلیت عام طور پر میٹرک کی تعلیم سے شروع ہے اور عمر کی حد 18-40 سال ہے۔

یہ تعاون اعلیٰ سطحی AI ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور پاکستان میں تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 

Similar Posts