محسن نقوی کی دبئی میں یو اے ای اور روانڈا کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  متحدہ عرب امارات کے پولیسنگ نظام سے عملی استفادہ کرنے کے لیے ایکسچینج پروگرامز فائدہ مند ثابت ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے آن لائن ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی روانڈا کے  ہم منصب ڈاکٹر ونسنٹ بیروٹا سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دونوں وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ روانڈا نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کے ساتھ اشتراک کار بڑھانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے اے سی سی کے ہیڈ کواٹر کا بھی  دورہ کیا۔

Similar Posts