سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار رہی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری کی اکتوبر 2025 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.926 ملین ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2024 میں یہ 3.409 ملین ٹن تھی جو کہ ماہ بہ ماہ 15.17 فیصد […]
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر […]
لاہور ہائیکورٹ نے 69 لاکھ کے چیک باؤنس مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو، جسٹس صداقت علی خان نے شمیم اسلم کی نظر ثانی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے […]
سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران ایک بھارتی شہری کو آر ایس ایف کے جنگجوؤں نے اغوا کر لیا ہے۔۔ رپورٹس کے مطابق جنگجوؤں نے اڑیسہ کے رہائشی ادھرش بہیرا کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اہلِ خانہ کو موصول ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص دو مسلح سپاہیوں کے درمیان […]
دھند میں لپٹی دہلی کی صبحیں اب صرف سانس کے لیے خطرہ نہیں رہیں بلکہ یہ ذہن و دماغ کے لیے بھی زہر بن چکی ہیں۔ فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شدت نہ صرف پھیپھڑوں اور دل پر اثر انداز ہو رہی ہے بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے میئر کے لیے نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی الیکشن جیت گئے تو وہ شہر کے وفاقی فنڈز روک دیں گے۔ ایلون مسک نے بھی نیویارک کے میئر کے انتخاب میں […]
کینیڈین حکومت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی طلبہ کے ویزوں پر سختی کے باعث بھارتی طلبہ کو سب سے زیادہ متاثر ہونا پڑا ہے۔ اگست 2025 میں کینیڈا نے بھارت سے آنے والی تقریباً 74 فیصد اسٹڈی پرمٹ درخواستیں مسترد کر دیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی سے بھی […]
اسرائیل میں فلسطینی قیدی پر اسرائیلی فوجیوں کے ظالمانہ سلوک کی ویڈیو لیک کے معاملے پر اسرائیلی فوج کی سابق وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی سابق قانونی مشیر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی کو ایک ویڈیو لیک اسکینڈل کے معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ وہ ویڈیو ہے جس میں […]
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے۔ میری ٹائم ایکسپو میں وزیر خزانہ نے اسلام آباد سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے لیے پاک بحریہ اور […]
اسلام آباد: نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جب بھارتی ریاستی سرپرستی میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ اور آر ایس ایس کے مسلح جتھوں نے ریاستی اداروں کی مدد سے مسلمانوں کے خلاف منظم نسل کشی کی، جس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی […]