’شاہ رخ خان کو جانتے ہو؟‘ سوڈانی باغیوں کا اغوا شدہ بھارتی سے سوال وائرل

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران ایک بھارتی شہری کو آر ایس ایف کے جنگجوؤں نے اغوا کر لیا ہے۔۔ رپورٹس کے مطابق جنگجوؤں نے اڑیسہ کے رہائشی ادھرش بہیرا کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اہلِ خانہ کو موصول ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص دو مسلح سپاہیوں کے درمیان بیٹھا ہے۔ ان میں سے ایک سپاہی اس سے پوچھتا ہے، ”کیا تم شاہ رخ خان کو جانتے ہو؟“

این ڈی ٹی وی کے مطابق 36 سالہ بہیرا کو شہر الفاشر سے اغوا کیا گیا، جو بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع جگت سنگھ پور سے تعلق رکھتا ہے۔ خرطوم سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے جنوبی دارفور کے دارالحکومت نیالا منتقل کر دیا گیا ہے، جو آر ایس ایف کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

سوڈانی باغیوں کے ہاتھوں الفاشر کی تباہی، ’متاثرہ افراد اپنا نام تک بھول گئے‘

بہیرا کے اہل خانہ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ وہ 2022 سے سوڈان میں سوکارتی پلاسٹک فیکٹری میں ملازمت کر رہے تھے۔ ان کی اہلیہ سسمیتا نے بتایا کہ ان کے دو بیٹے ہیں، جن کی عمریں آٹھ اور تین سال ہیں۔

خاندان کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں بہیرا ہاتھ جوڑے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ”میں الفاشر میں ہوں، یہاں کے حالات بہت خراب ہیں۔ میں پچھلے دو سالوں سے بڑی مشکلات کے ساتھ زندگی گزار رہا ہوں۔ میری فیملی اور بچے بہت پریشان ہیں۔ میں اڑیسہ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ میری مدد کی جائے۔“

وزیر اعظم عمران خان آر ایس ایف کی ”پریس فریڈم پرڈیٹرز گیلری“ میں شامل، پاکستان کی تردید

رپورٹس کے مطابق آڑ ایس ایف نے 18 ماہ کے محاصرے کے بعد الفاشر پر قبضہ کر لیا ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے خبردار کیا ہے کہ آر ایس ایف کے اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، کیونکہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں عام شہریوں کے قتل اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

سوڈان میں کیا ہو رہا ہے؟

سوڈان میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر محمد عبداللہ علی التوم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا، ”الفاشر میں مکمل مواصلاتی نظام تباہ ہو چکا ہے، کسی سے رابطہ ممکن نہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ادھرش بہیرا کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ حالات بہت غیر یقینی ہیں، لیکن ہم ان کی محفوظ واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔“


AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ مارچ میں سوڈانی فوج نے خرطوم کے صدارتی محل پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا، مگر آر ایس ایف کے ایک ڈرون حملے میں فوجی ترجمان سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شمالی دارفور میں بھی آر ایس ایف کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، جہاں اس کے 700 گاڑیوں کے قافلے پر دارفور جوائنٹ پروٹیکشن فورس نے جوابی حملہ کیا۔ اس جھڑپ میں 100 سے زائد آر ایس ایف جنگجو مارے گئے، 30 گاڑیاں واپس حاصل کر لی گئیں جبکہ 17 تباہ ہو گئیں۔

سوڈان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نہ صرف وہاں مقیم غیر ملکیوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے بلکہ انسانی بحران کی سنگینی میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Similar Posts