وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج […]

پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں۔ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی […]

لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم میر باز خان عرف فیصل نے دو روز قبل 40 سالہ کوثر نامی خاتون پر تشدد کیا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی فوری گرفتاری […]

کیا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایریکا کرک شادی کرنے والے ہیں؟

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور بزنس وومن ایریکا کرک کے گلے ملنے کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ صارفین کی جانب سے دونوں کے ممکنہ رشتے سے متعلق طرح طرح کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن […]

حماس کے حملے دوبارہ شروع ہونے کا خوف، اسرائیلی شہری اپنے گھروں کو واپس جانے سے انکاری

دو سال قبل فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے بعد جنوبی اسرائیل کے کیبوتز نہال عوز کو خالی کرنے والے درجنوں شہری اب بھی خوف کا شکار ہیں اور اپنے گھروں کو واپس جانے سے ہچکچاہٹ کررہے ہیں ۔ اگرچہ گزشتہ ماہ جنگ بندی کے بعد علاقے میں کچھ سکون لوٹ آیا ہے، لیکن مقامی […]

پاکستان چھپ کر زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین بھی جوہری تجربے کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے پینٹاگون کو ہدایت دی ہے کہ امریکی جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کیے جائیں۔ امریکی صدر نے یہ بات امریکی ٹی وی پروگرام “سکسٹی منٹس“ […]

ڈوپنگ الزامات، پاکستانی ویٹ لفٹرز اور کوچز پر پابندی عائد

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ویٹ لفٹنگ کے متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداران پر ڈوپنگ رولز کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداران کو معطل کردیا گیا ہے۔ یہ پابندی عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی […]

صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ حکومت بجلی کی خرید […]

ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو […]