گورنر خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات، 700 ارب روپے کا حساب مانگ لیا

0 minutes, 0 seconds Read

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر صوبائی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں وفاق سے ملنے والے 700 ارب روپے کا حساب طلب کر لیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ کوہستان میں 50 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، مسجدوں کے سولر تک چوری کر لیے گئے، مگر نیب خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ کوہستان اسکینڈل میں ملوث افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی اور کے نام پر پراپرٹیز خریدی ہیں، یہاں تک کہ کوہستان کے عام شہریوں نے بھی ڈیرہ میں جائیدادیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بات جب نکلے گی تو فرانس تک جائے گی۔

اقتصادی سروے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعتراف ہے، لیاقت بلوچ

گورنر نے تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں پہلے یہ طے کریں کہ ان میں سے زیادہ کرپٹ کون ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کوہستان میں لوٹ مار کی گئی اور اس کے بعد عوام کا پیسہ جائیدادوں میں لگا دیا گیا، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ان تمام سوالات کے جوابات دیے جائیں۔

وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خواہانہ طریقے سے پیش کیا، پی ٹی آئی رہنما

انہوں نے سابق صوبائی حکومت پر مسجدوں کے سولر پینل تک غائب کرنے کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ ایسی کرپشن کے بانی چئیرمین کو خود جواب دینا ہوگا کہ خیبر پختونخوا میں کون لوٹ مار کر رہا ہے۔

Similar Posts