بیف رول پراٹھا: ایک لذیذ اور ذائقے دار ترکیب

0 minutes, 0 seconds Read

اگر آپ کو ایک دلکش اور ذائقے سے بھرپور کھانا چاہیئے جو آپ کی پسندیدہ شام کو اور بھی خاص بنا دے، تو بیف رول پراٹھا آپ کا بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

نرم، تازہ پراٹھے کے اندر ذائقے دار بیف کی فلنگ، ہاٹ چلی سوس اور سلاد پتے کا امتزاج ایک ایسا تجربہ فراہم کرتا ہے جو آپ کے ذائقہ کو خوشگوار حیرت میں ڈال دے گا۔

اگر آپ موٹا ہونا نہیں چاہتے تو ان ’الٹرا پروسیسڈ‘ غذاؤں سے پرہیز کریں

یہ پکوان نہ صرف آپ کو سکون پہنچاتا ہے بلکہ اس کی خوشبو اور رنگین اجزاء بھی دل کو خوشی دیتے ہیں۔ چاہے آپ کسی خاص موقع پر یا بس اپنی روزمرہ کی خوراک کو ذائقے دار بنانا چاہتے ہوں، یہ بیف رول پراٹھا آپ کو نیا لذت بھرا ذائقہ دے گا۔

بیف رول پراٹھا کی ترکیب

اجزاء

پراٹھا کے لئے،

میدہ: آدھا کلو

نمک: حسب ذائقہ

گھی: آدھا کپ

تیل (تلنے کے لئے): حسب ضرورت

فلنگ کے لئے

بیف: آدھا کلو (باریک ٹکڑوں میں کٹا ہوا)

تیل: 3-4 کھانے کے چمچ

لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

پیاز کا پیسٹ: آدھا کپ

دہی: 1 کپ

سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ کٹی ہوئی

ہری مرچ: 5-6 عدد (کٹی ہوئی)

نمک: حسب ذائقہ

کریم: 2 کھانے کے چمچ

ہاٹ چلی سوس: آدھا کپ

پیاز: 2 عدد (کٹی ہوئی)

سلاد پتے: 2-3 عدد

عید پرمٹن پایا بنانے کی مزیدار اور آسان ترکیب

ترکیب

پراٹھا بنانے کا طریقہ

میدہ، نمک، گھی اور حسب ضرورت پانی کو اچھی طرح مکس کریں اور نرم آٹا گوندھ لیں۔

اس آٹے کے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں۔

ایک تیز آنچ پر گھی یا تیل میں پراٹھے فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔

میٹھے ذائقے اور جازبِ نظر رنگت والی ’چیریز‘ کو زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ رکھیں؟

بیف کی فلنگ تیار کرنا

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن کا پیسٹ اور پیاز کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔

پھر اس میں بیف کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔

جب گوشت کا رنگ تبدیل ہونے لگے، اس میں دہی، سفید مرچ، کٹی کالی مرچ، ہری مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

ضرورت کے مطابق تھوڑا سا پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے۔

آخر میں اس میں کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پین سے نکال کر اس میں کوئلے کا دھواں دیں۔

رول بنانا

تیار پراٹھے کے درمیان میں ہاٹ چلی سوس، کٹی پیاز، اور بیف کی فلنگ ڈالیں۔

پھر سلاد پتے ڈال کر رول کو بند کر دیں۔

تیار بیف رول پراٹھے کو سرو کریں۔ آپ اسے مزیدار چٹنی یا اپنے پسندیدہ سالن کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

نوٹ،

آپ اپنے ذائقے کے مطابق ہاٹ چلی سوس اور مرچ کی مقدار بڑھا یا گھٹا سکتے ہیں۔

بیف کی فلنگ میں کوئلے کا دھواں دینے سے ذائقہ مزید بڑھتا ہے، لیکن یہ مرحلہ اختیاری ہے۔

Similar Posts