جدہ سے حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی

0 minutes, 0 seconds Read

جدہ سے حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پہلی حج پرواز واپس آگئی، ایئر بلیو کی پہلی حج پرواز جدہ سے 146 عازمین حج کو لے کر کراچی پہنچی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی نے حجاج کرام کا استقبال کیا جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے والی پہلی حج پرواز کے موقع پر سی او او، اے پی ایم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عدنان خان نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ، کسٹمز، ہیلتھ اور ایئرلائن کے نمائندگان بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

پی اے اے کے مطابق حجاج کے سامان کی جلد از جلد ترسیل کے لیے علیحدہ بیلٹ اور اضافی عملہ مختص کیا گیا ہے۔

Similar Posts