کراچی بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر نے بچپن کے دوستوں کی جان لے لی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آفس سے عبداللہ کالج جانے والی سڑک پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جان بحق ہونے والے دونوں نوجوان بچپن کے دوست تھے حادثے کے بعد مشتعل عوام کی جانب سے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی ، پولیس نےڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے۔

آئس کریم کھانے کے لئے جانے والے بچپن کے 2دوست ایک ساتھ ہی دنیا چھوڑ گئے، 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے، آئس کریم شاپ سے واپسی پر کے رحم واٹر ٹٰنکر نے ٹائروں تلے روند ڈالا۔

کراچی میں ریس لگانے والے ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹرٹینکر کو اگ لگانے کی کوشش کی اس دوران پولیس پہنچ گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر تھانے منتقل کردیا۔

متفی کے بھائی نے بتایا کہ بھائی آئسکریم کھانےگیا تھا کہ واپسی پرحادثہ پیش آگیا، اطلاع ملنے پراسپتال پہنچے تو بھائی کا انتقال ہوچکا تھا، زبیر بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

کراچی؛ ملیر میں دلخراش ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی اور نومولود آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپردخاک

ایان کے بھائی کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں نےآکر بتایا کہ بھائی کا ایکسیڈنٹ ہواہے، اسپتال پہنچے تو وہ زندہ تھا لیکن کچھ دیر بعد انتقال کرگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی تدفین کے بعد ورثاء سے مشاورت سے حادثے کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کیا جائے گا۔

Similar Posts