امریکا نے آزاد فلسطین کے اپنے ہی موقف سے یوٹرن لے لیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا نے آزاد فلسطین کے اپنے ہی موقف سے یوٹرن لے لیا میڈیا بریفنگ میں کیرولین لیویٹ نے کہا غزہ اب رہنے کی جگہ نہیں رہی، اسے از سر نو تعمیر کی ضرورت ہے، ٹرمپ کی اولین ترجیح جنگ رکوانا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کے بارے میں سوالات سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اب رہنے کے قابل جگہ نہیں رہی اور اسے ازسرنو تعمیر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کا موقف اب جنگ روکنے پر مرکوز ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح بھی یہی ہے۔

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیے

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکہ کی حکومت 6 جون سے 400 قانونی غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر چکی ہے اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے لاس اینجلس کے میئر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت میں ناکام رہے ہیں۔

اگرچہ امریکی عہدیداروں سے آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے سوالات بارہا کیے جا رہے ہیں، لیکن وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بارے میں واضح موقف کا اظہار کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے، جس سے اس بات کے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ امریکہ نے فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی میں نرم رویہ اختیار کر لیا ہے۔

Similar Posts