کیا تھائیرائڈ کی خرابی آنکھوں کو متاثر کر سکتی ہے؟ ابتدائی علامات اور خطرے کے عوامل

0 minutes, 1 second Read

جب تھائیرائڈغدود کے خلیے زیادہ فعال یا غیر فعال ہو جاتے ہیں، تو یہ پورے جسم بشمول آنکھوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

تھائیرائڈ آنکھ کی بیماری ایک خودکار مدافعتی حالت ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام آنکھوں کے ارد گرد کی بافتوں پر حملہ کرتا ہے۔ اس سے آنکھوں میں سوجن، سرخی، تکلیف اور بعض اوقات آنکھوں کا ابھار ہوتا ہے۔ یہ بیماری عموماً ہائپر تھائیرائڈزم (Hyperthyroidism) یا گریوز بیماری (Grave’s disease) کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔

روزانہ 45 منٹ کی واک کرنے سے خون میں شوگر لیول پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اس کی علامات میں آنکھوں کی سوجن اور سرخی ، آنکھوں میں خشکی، جلن یا تکلیف، آنکھوں کا ابھار، نظر کی مشکلات جیسے دھندلا دیکھنا یا دوہرا دیکھنا، آنکھوں کی حرکت میں مشکل، آنکھوں کے اطراف میں درد یا احساس شامل ہیں۔

اس بیماری کے ہونے کی اصل وجہ ابھی تک پوری طرح سے معلوم نہیں ہو سکی ہے، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ خودکار مدافعتی ردعمل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جب جسم کا مدافعتی نظام اپنی ہی بافتوں پر حملہ کرتا ہے، تو اس کا اثر آنکھوں کی بافتوں پر پڑتا ہے، جس سے سوجن اور سوزش پیدا ہوتی ہے۔

7 ممالک جو سیاحوں کو اب برداشت نہیں کرتے، جانے سے پہلے ضرور جان لیں

تھائیرائڈ آنکھ کی بیماری کا سب سے زیادہ تعلق گریوز بیماری سے ہوتا ہے، جو ایک خودکار مدافعتی حالت ہے۔ گریوز بیماری میں تھائیرائڈ غدود زیادہ ہارمون پیدا کرتا ہے، جس سے ہائپر تھائیرائڈزم ہوتا ہے۔

یہ بیماری اس وقت زیادہ ہوتی ہے جب تھائیرائڈ غدود زیادہ فعال ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ بیماری معمولی یا کم تھائیرائڈ سطحوں پر بھی ہو سکتی ہے۔

’اوزیمپک‘ جیسی وزن گھٹانے والی دوائیں منہ کو کونسا طویل مدتی نقصان پہنچا رہی ہیں؟

تھائیرائڈ آنکھ کی بیماری کی تشخیص کے لئے ڈاکٹر خون کے ٹیسٹ، آنکھوں کا معائنہ اور کبھی کبھار آنکھوں کے مخصوص اسکین جیسے کہ سی ٹی اسکین یا ایم آر آئیI کا استعمال کرتے ہیں۔

اس کےعلاج کے مختلف طریقے ہیں جیسے سوزش اور تکلیف کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر اینٹی انفلیمیٹری دوائیں تجویز کر سکتے ہیں۔

اگر آنکھوں کا ابھار زیادہ ہو یا نظر میں مشکلات ہوں تو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کچھ کیسز میں آنکھوں کی سوزش کم کرنے کے لئے ریڈیئیشن تھراپی دی جاتی ہے۔

مریضوں کے لئے مشورے

دھندلا یا دوہرا دیکھنا: اگر نظر دھندلا یا دوہرا ہونے لگے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

آرام دہ ماحول: خشکی اور جلن سے بچنے کے لیے نم اور مرطوب ماحول رکھیں، جیسے کہ ہوا میں نمی کو برقرار رکھنے والے آلات کا استعمال کریں۔

مدافعتی نظام کی صحت: اچھی غذا اور مناسب نیند کے ذریعے مدافعتی نظام کو بہتر رکھیں تاکہ جسم کے غیر ضروری ردعمل کو کم کیا جا سکے۔

Similar Posts