سندھ کا 600 ارب کا ترقیاتی بجٹ تیار، کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ کی صدارت اجلاس میں بجٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ستاون صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 600 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بجٹ میں زراعت کےلیے تیرہ ارب ، اسکول ایجوکیشن کے لیے آٹھ ارب، جنگلات کے لیے چار ارب روپے، اورصحت کےلیے اکیاون ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں صنعتوں کےلیے چار ارب ، آبپاشی کےلیے چھیانوے ارب، بلدیات کےلیے تیرہ ارب، منصوبہ بندی کےلیے سولہ ارب، ٹرانسپورٹ کےلیے ستاون ارب، ورکس اینڈ سروسز کےلیے ایک کھرب انتالیس ارب ، محکمہ داخلہ کےلیے گیارہ ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ کے بجٹ میں محکمہ خوراک کے لیے اکتالیس کروڑ روپے ، انسانی حقوق کےلیے تیرہ کروڑ روپے اور محکمہ اطلاعات کے لیے ستائس کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Similar Posts