سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوادیا جبکہ ان کا مؤقف ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔

محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے، ان کو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں تھیں، وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے۔

نئے سیٹ اپ میں بھی ان سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام لینے کی پلاننگ کی گئی تھی مگر انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا مگر بورڈ سربراہ محسن نقوی نے اسے منظور نہیں کیا تھا لیکن اب ایک بار پھر محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔

Similar Posts