گرمیوں کے موسم میں بجلی کی بندش ایک عام مسئلہ بنتی ہے، خاص طور پر طوفانی علاقوں میں۔ اضافی گرمی کی وجہ سے ایئر کنڈیشننگ پر انحصار بڑھ جاتا ہے، جو بجلی کے نیٹ ورک پر اضافی بوجھ ڈالتی ہے۔
لیکن جب بجلی چلی جائے، تو پریشان ہونے کی بجائے پہلے سے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
ایئر کنڈیشنر میں ’ٹَن‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے، کولنگ سے کیا رشتہ ہے؟
یہاں آپ کو چند مفید معلومات دی جارہی ہے تاکہ آپ جان سکیں کہ بجلی کی بندش کے دوران کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔
پورٹ ایبل جنریٹرز کو اندر نہ چلائیں
پورٹ ایبل جنریٹرز آپ کے فریج کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، آپ کے ڈیوائسز کو چارج رکھ سکتے ہیں اور ایچ وی اے سی یونٹس کو چلانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ لیکن ان کا استعمال کرتے وقت حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔
اف! بجلی چلی گئی، گھبرائیے نہیں یہ ٹوٹکے آپ کے گھر کو پنکھے کے بغیر بھی ٹھنڈا رکھیں گے
ماہر الیکٹریشین کے مطابق، جنریٹرز کو کبھی بھی بیسمنٹ، گیراج یا کھڑکیوں یا دروازے کے قریب نہ چلائیں کیونکہ یہ کاربن مونو آکسائیڈ زہر کا سبب بن سکتے ہیں۔
الیکٹرانکس کو بند رکھیں
بجلی کی بندش کے دوران آپ کو اپنے الیکٹرانک آلات کو بند رکھنا ضروری ہے۔ تاکہ جب بجلی واپس آئے تو آپ کے آلات پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں۔
فریج اور فریزر کو بار بار نہ کھولیں
جب بجلی کی بندش ہو تو فریج اور فریزر کو بار بار نہ کھولیں تاکہ اندر کی ٹھنڈی ہوا بچی رہے۔ جب آپ بار بار دروازہ کھولتے ہیں تو سرد ہوا باہر نکل جاتی ہے اور کھانا خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
موم بتیاں نہ چھوڑیں
موم بتیاں اس وقت فائر ہیزرڈ بن سکتی ہیں، خاص طور پر اگر آپ انہیں کھڑکیوں، پردوں یا کاغذ کے قریب رکھیں۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ بیٹری سے چلنے والے لالٹین یا ایل ای ڈی فلیش لائٹس کا استعمال کریں جو زیادہ محفوظ اور دیرپا ہوتی ہیں۔
بجلی کے آلات کو پلگ ان نہ کریں
جب بجلی بند ہو، تو اپنے آلات کو دیوار میں نہ لگائیں۔ پاورآنے پر یہ آپ کے آلات کو خراب کر سکتے ہیں اور حتی کہ آگ لگنے کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔
اپنے ڈیوائسز کو بروقت چارج کریں
جب طوفان کی پیش گوئی کی جائے تو اپنے الیکٹرانک آلات کو فوراً چارج کرلیں۔ دیر نہ کریں کیونکہ طوفان جلدی آ سکتا ہے اور آپ کے پاس چارج کرنے کا موقع نہیں ہو گا۔
اپنے بریکرز کو بند کریں
بجلی کی بندش کے دوران اپنے بریکرز کو بند رکھنا اہم ہے۔ اس سے آپ کے آلات کو بجلی کے واپس آنے پر اضافی سرج سے بچایا جا سکتا ہے اور نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
ان احتیاطی تدابیر کو اپنا کر آپ نہ صرف اپنے گھر کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ کسی بھی ممکنہ نقصانات سے بھی بچ سکتے ہیں۔