مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4,600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔
**پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا کیوں مہنگا ہو رہا ہے، کیا امریکی ڈالر اپنی قدر کھونے والا ہے؟**
10 گرام سونا 4,023 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,417 ڈالر پر پہنچ گیا۔