اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور اردن سمیت متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
اسرائیل، ایران، عراق اور اردن کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، درجنوں کمرشل پروازوں کا رخ بدل دیا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کے بعد خطے میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے تحت ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جب کہ متعدد عالمی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دی ہیں۔
پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
اسرائیل کی جانب سے جوہری تنصیبات پرحملے کے بعد ایران کی فضائی حدود بند کردی گئیں، یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا کے درمیان ہزاروں پروازوں کا دورانیہ طویل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مشرق سے مغرب آنے جانے والے جہاز ایران عراق سے گزرتے ہیں لیکن اب انہیں سعودی عرب، اسرائیل کے جنوب اور مصر کے جزیرہ نما سینائی سے گزرنے پڑ رہا ہے، خلیج میں قطر اور دبئی دو بڑے بین البراعظمی مرکزوں کا گھر ہے۔