پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس: بلاول کی اراکین کو مالیاتی بل کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت

0 minutes, 0 seconds Read

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مالیاتی بل 26-2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی ارکان کو بجٹ کی حمایت میں ووٹ دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات دور کر دیے ہیں جس کے بعد پارٹی نے بجٹ کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا جو پیپلز پارٹی کا اہم مطالبہ تھا۔ اس کے علاوہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو چیئرمین بلاول بھٹو کی مخالفت پر 50 فیصد کم کر دیا گیا۔

وزیرِاعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوری

شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا،تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی گئی، اور اب ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ سندھ کی جامعات کے لیے مختص بجٹ کو بھی پارٹی کے مطالبے پر بحال کر دیا گیا اورایف بی آر قوانین میں ترامیم سے متعلق پارٹی کے تحفظات بھی حکومت نے دور کیے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ جب حکومت نے ہمارے تمام تحفظات دور کر دیے اور بجٹ میں عوام دوست ترامیم کر دی گئیں، تو ہماری جماعت اصولی طور پر مالیاتی بل کی حمایت کرے گی۔

Similar Posts