روبینہ اشرف نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے اپنے تجربات شیئر کردیے

0 minutes, 0 seconds Read

روبینہ اشرف نے اپنے مالی مشکلات سے نمٹنے کے تجربات شئر کرتے ہوئے نئے جوڑوں کو مفید مشورے دے دیے۔

پاکستان کی مشہور ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی زندگی کے معاملات پر بات کی۔

ماریا واسطی ٹی وی سے غائب کیوں ہیں؟ وجہ بتادی

روبینہ، جو اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں اور جنہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے، نے شادی کے ابتدائی دنوں میں مالی مشکلات کا سامنا کرنے کے اپنے تجربات کو کھل کر بیان کیا۔

روبینہ اشرف نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دو سال زندگی کے سب سے چیلنجنگ سال ہوتے ہیں۔

نادیہ خان کا سردار جی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد یو ٹرن

ان کے مطابق، یہ وقت بہت خوبصورت ہوتا ہے کیونکہ محبت ، ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی خوشیاں اور گھر بسانے کی کوششیں سب کچھ خوشگوار لگتا ہے مگر اصل چیلنج بجٹ بنانے کا ہوتا ہے۔

روبینہ نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر طارق اکثر اپنے پیسوں کو منظم کرنے میں مشکل محسوس کرتے تھے اور ان کا سارا پیسہ پہلے 15 دنوں میں ہی ختم ہو جاتا تھا۔ اگر اضافی اخراجات جیسے سالگرہ یا تحفے ہوتے توپریشانی اور بڑھ جاتی تھی۔

خوشحال خان کی دلہن کون پسند کرے گا؟ اداکار نے بتادیا

انہوں نے مزید کہا کہ طارق انہیں ایک مخصوص رقم دیتے اور کہتے، یہی پیسہ ہے، اسی میں گزارہ کرو۔

روبینہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل تھا، لیکن انہوں نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے کچھ سیکھا۔

روبینہ نے اپنی زندگی کے اس تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا، میری سب سے بڑی نصیحت یہ ہے کہ جوڑے اپنے مالی معاملات پر کھل کر بات کریں اور بجٹ کو باہمی اتفاق سے طے کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ بہت سی لڑکیاں شاید میری بات سے اتفاق نہ کریں، لیکن جب تک آپ دونوں ایک ہی پیج پر نہ ہوں، مشکلات آتی رہیں گی۔ شوہر یا جو کمائی کرنے والا ہے، اس کو اپنی آمدنی اور اخراجات کی حقیقت بتانی چاہیے، اور پھر دونوں کو مل کر اسی بجٹ میں گزارا کرنا سیکھنا چاہیے۔

روبینہ اشرف کا یہ مشورہ نہ صرف نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے اہم ہے بلکہ یہ ان کے لیے بھی ایک سبق ہے جو زندگی کے مالی چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔

روبینہ نے یہ ثابت کیا کہ مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے محض قربانی کی ضرورت نہیں، بلکہ صحیح کمیونیکیشن اور سمجھداری سے کام لے کر ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Similar Posts