سوات: تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، حادثے میں دو کم عمر بھائی جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

سوات کی تحصیل مدین میں کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری حادثے میں دو کم عمر بھائی جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مدین کے علاقے شاہ گرام میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والا ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ دو معصوم جانوں کا نگل گیا۔

اطلاعات کے مطابق مدین سے شاہ گرام جانے والی موٹر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو کم عمر بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ والدہ سمیت دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد قریبی رہائشی افراد نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 13 سال کے درمیان تھیں، جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

Similar Posts