شیخوپورہ کے علاقے ننگل ساہداں کے قریب فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین میں لطیف سراء ایڈووکیٹ، رانا سفیان اور ایک راہ گیر شامل ہیں۔
شیخوپورہ کے علاقے ننگل ساہداں کے قریب اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
اسلام آباد اور حافظ آباد سے 2 بچوں سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
پولیس کے مطابق فائرنگ دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے کی، جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں معروف وکیل لطیف سراء ایڈووکیٹ، ان کے بھائی رانا سفیان اور ایک راہ گیر شہری شامل ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مریدکے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ واقع دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے ابھی اصل حقائق سامنے نہیی آسکے۔