نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے فون پر رابطہ کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایران پر اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ایرانی عوام کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو بین الاقوامی ضابطوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا ”مشکل کی اس گھڑی میں ایران تنہا نہیں ہے، پاکستان ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔“
پاک ایران تعلقات میں نئی بلندیاں، باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ کشیدگی، سلامتی کے خطرات اور سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے ایران کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح امن، قانون کی حکمرانی اور خطے میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔