دبئی میں 67 منزلہ مرینا ٹاور میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے نے 4 ہزار افراد کو ٹاور سے بحفاظ نکال لیا۔
دبئی مرینا کے ایک 67 منزلہ رہائشی ٹاور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
حکام کے مطابق فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں موجود تقریباً 4 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ کئی گھنٹوں تک بلند و بالا عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر مکمل طور پر چھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین کے مطابق آگ تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پہنچی، تاہم ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی نے بڑی تباہی کو روک دیا۔