محکمہ ایکسائز نے صوبہ بھر میں 4 لاکھ سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائیوں کافیصلہ کرلیا۔ 16 جون سے ٹیکس نادہندگان کوجائیداد قرقی کےحتمی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 4 لاکھ سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں جن کے خلاف جائیداد قرقی کی کارروائیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے 30 ہزار جبکہ پنجاب بھر کے ایک لاکھ بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کی الگ سے نشاندہی کر لی گئی ہے۔ 16 جون سے ان نادہندگان کو حتمی نوٹسز بھجوائے جائیں گے اور انکار کی صورت میں پولیس کی مدد سے جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔
پراپرٹی ٹیکس کی ڈی سی ریٹس پر منتقلی، دو لاکھ سے زائد مالکان ٹیکس نیٹ سے نکل گئے
کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد 7 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ختم
محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق متعدد بار نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، جس پر مالی سال کے اختتام کے پیش نظر جائیداد قرقی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے تمام متعلقہ عملے کی یکم جولائی تک چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی مالکان سے ہر صورت واجبات کی وصولی کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں 55 ارب روپے کے ہدف میں سے اب تک تقریباً 51 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔