ایران کے اندر اسرائیلی جاسوسی؟ یزد میں خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے شہر یزد میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل سے روابط کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افراد حساس تنصیبات کی تصاویر اسرائیلی خفیہ اداروں کو بھیج رہے تھے۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے وسطی ایران کے شہر یزد میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان افراد کو اسرائیل کے ساتھ مشتبہ روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان مبینہ طور پر ملکی حساس تنصیبات اور مقامات کی تصاویر اسرائیلی خفیہ اداروں کو فراہم کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اداروں کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی حملوں میں مزید 3 ایرانی ایٹمی سائنسدان شہید، تعداد 9 ہو گئی

ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکومت نے اس کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

Similar Posts