ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کو منہ کی کھانی پڑی

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کو فیٹف میں بھی منہ کی کھانا پڑگئی۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ ۔ اجلاس میں چین، ترکیہ اورچاپان نے پاکستان کو ریلیف کی حمایت کردی ۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوگئی۔ تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کی گرے لسٹ میں شامل نہیں کراسکا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی سفارتی وفد نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی پوری کوشش کی تاہم چین نے فیٹف کے اجلاس میں پاکستان میں کا پورا ساتھ دیا اور ریلیف کی حمایت کی۔ ترکیہ اور جاپان نے بھی پاکستان کو ریلیف دینے کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان دوہزار اٹھارہ سے فیٹف کی گرے لسٹ میں تھا تاہم دوہزار بائیس میں اس لسٹ سے نکال دیا گیا۔ فنانشل ٹاسک فورس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکیہ سمیت پچیس ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن سمیت سینتیس ارکان ہیں۔ تنظیم کی ذمہ داری عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنا کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

Similar Posts