حجاج کرام کی واپسی جاری، آج 4 ہزار 995 حجاج کرام کی واپسی ہوگی

0 minutes, 0 seconds Read

سعودی عرب سے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ۔ آج بیس پروازوں سے چار ہزار نوسوپچانوے حجاج کرام وطن پہنچیں گے ۔۔ چھ چھ پروازیں اسلام آباد اور لاہور ائرپورٹ پر اتریں گی ۔۔ چار پروازوں کی کراچی، تین کی ملتان اور ایک کی کوئٹہ میں لینڈنگ ہوگی۔

حجاز مقدس سے حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری ، چودہ جون تک گیارہ ہزار چار سو اٹھارہ حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ،، آج بیس پروازوں سے چار ہزارنو سو پچانوے حجاج وطن پہنچیں گے ۔۔ اسلام آباد اورلاہورمیں چھ ،،چھ جبکہ کراچی میں چار،ملتان تین اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز اترے گی ۔ عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام سے نظم و ضبط کا خیال رکھنے اور پرواز کے وقت سے چھ سے آٹھ گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

Similar Posts