ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی کرانے کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی کرانے کا دعوی کردیا،ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا اسرائیل اور ایران کے درمیان ڈیل ہوجائے گی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خونریز کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان امن قائم ہوگا۔

ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا ”ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے، اور وہ معاہدہ کریں گے، ہم جلد امن حاصل کریں گے۔“

اسرائیلی طیارے جلد تہران کے اوپر پرواز کریں گے، نیتن یاہو کی ایران کو کُھلی دھمکی

انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ہوگا جیسے میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملہ طے کرایا، میں نے تجارت کو استعمال کرتے ہوئے بات چیت میں ہم آہنگی پیدا کی اور پاکستان اور بھارت کے بہترین رہنماؤں نے فورا فیصلہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ اسی طرح ایران اور اسرائیل میں بھی امن ہوجائے گا، اسرائیل ایران معاملے پر بہت سی میٹنگز اور رابطے ہورہے ہیں، ہم نے مشرق وسطی کو دوبارہ ’عظیم‘ بنانا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں کام تو بہت کرتا ہوں لیکن کریڈٹ کبھی نہیں لیتا، لیکن کوئی بات نہیں، لوگ تو سب سمجھتے ہیں۔

Similar Posts