ملک بھر میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

0 minutes, 0 seconds Read

بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، کہیں تیز بارش تو کہیں ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع بورے والا، بہاولنگر، پتوکی، گوجرہ، چیچہ وطنی، میلسی، اوکاڑہ، میاں چنوں، ساہیوال، حاصل پور، رینالہ خورد، عارف والا، شورکوٹ اور وہاڑی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، اورنگی اور گلشن اقبال میں کہیں بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔ تیز ہواؤں نے حبس زدہ فضا کو قدرے بہتر بنایا، اور شہریوں نے موسم کا لطف اٹھایا۔

سندھ کے علاقوں اوباڑو، ڈھرکی اور نوشہرو فیروز میں بھی رم جھم نے موسم سہانا بنا دیا، جبکہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

Similar Posts