اسرائیل کو مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، کسی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی سپریم لیڈر کا دو ٹوک اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے حملہ کر کے بڑی غلطی کی، ایرانی عوام اپنے شہیدوں کا لہو کبھی ںہیں بھولیں گے۔ جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہے ہم دھمکیوں کا جواب کیسے دیتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ایران دھمکیوں کا جواب کیسے دیتا ہے، جنگ ہو یا امن، مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا ایران پر حملہ کر کے اسرائیل نے بڑی غلطی کر دی، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، ہم اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔

امریکا اور اسرائیل کی قتل کی دھمکیاں: شہادت کا رتبہ پاگئے تو آیت اللہ خامنہ ای کا ممکنہ جانشین کون ہوگا؟

قوم سے خطاب میں علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران ایک باوقار اور خوددار ملک ہے، جو کسی بھی بیرونی دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران دھمکیوں کا کس طرح جواب دیتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ”امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا۔ ہماری مسلح افواج مکمل تیار ہیں اور دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔“

ایران نے یروشلم سمیت اسرائیل بھر میں ٹریک نہ ہونے والے میزائل داغ دئے، اسرائیل کا ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اپنے شہیدوں کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور اسرائیل کو اپنے ”مجرمانہ اقدامات“ کی سزا ضرور بھگتنا ہوگی۔ ان کے مطابق یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایرانی قیادت ہر سطح پر اس صورتحال کا جواب دینے کے لیے پرعزم ہے اور اگر امریکا نے مداخلت کی کوشش کی تو اس کا بھی پوری قوت سے سامنا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو بھرپور جواب دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، امریکی مداخلت کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Similar Posts