کیا آپ جانتے ہیں دماغ چمکتا ہے، اور یہ آپ کے خیالات کا راز فاش کر سکتا ہے

0 minutes, 1 second Read

ایک حالیہ تحقیق میں انسانی جسم میں موجود روشنی سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 1923 میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق انسانوں کے جسم سے ایک مدھم روشنی خارج ہوتی ہے جسے ”بایوفوٹون ایمیشن“ کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی انسانی آنکھ سے دکھائی نہیں دیتی لیکن یہ اہم حیاتیاتی معلومات فراہم کرسکتی ہے۔

کینیڈا کی آلگومہ یونیورسٹی کی حیاتیات کی ماہر ہیلی کیسِی (Hayley Casey) اور ان کی ٹیم نے حالیہ تحقیق میں انسانی دماغ سے نکلنے والی کم شدت کی روشنی کی پیمائش کی۔ حیرت انگیز طور پر انہوں نے تحقیق میں پایا کہ اس روشنی کی شدت دماغ کی سرگرمی کے مطابق بدلتی ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت دماغی صحت کو جانچنے کا ایک نیا طریقہ ثابت ہوسکتا ہے، جسے انہوں نے ”فوٹو انسیفلوگرافی“ کا نام دیا ہے۔ اگرچہ یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے، تاہم مستقبل میں یہ طریقہ دماغی افعال اور فلاح و بہبود کے بارے میں غیر مداخلتی معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

یورپی سیٹلائٹس نے سورج کو ’گرہن‘ لگا دیا

ہیلی کیسِی نے اپنی تحقیق میں لکھا کہ ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ انسانی دماغ سے نکلنے والی انتہائی کم شدت کی فوٹانوں (photons) کی شعاعیں دماغی حالتوں کو ٹریک کرنے کے لیے ایک ذریعہ بن سکتی ہیں۔ ہم نے یہ شعاعیں ان افراد کے دماغوں کے اوپر اس وقت ناپیں جب وہ آرام کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ثابت کیا کہ دماغ سے نکلنے والی فوٹان کی شعاعوں کو پس منظر کی شعاعوں سے ممتاز کیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ہماری تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص کام کے دوران، فوٹان کی گنتی ایک مستحکم سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

پھل یا سبزیاں: وزن کم کرنے کیلئے کون سا جوس زیادہ فائدہ مند ہے؟

کائنات میں موجود ہر چیز جو صفر سے اوپر درجہ حرارت رکھتی ہے، وہ تھرمل تابکاری خارج کرتی ہے۔ تاہم، انتہائی کم شدت کی فوٹانوں کی تابکاری (UPEs) تھرمل تابکاری سے مختلف ہے۔ یہ روشنی تقریباً دکھائی دینے والی حد تک ہوتی ہے اور یہ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ایٹموں کے الیکٹران توانائی کھو کر فوٹان خارج کرتے ہیں، جو جسم کی قدرتی میٹابولزم کا حصہ ہے۔ کیسِی اور ان کی ٹیم کا مقصد دماغ سے نکلنے والی فوٹانوں کو پس منظر کی تابکاری سے الگ کرنا اور یہ جانچنا تھا کہ آیا یہ تابکاری دماغ کی مختلف سرگرمیوں کے مطابق کوئی خاص پیٹرن دکھاتی ہے۔

Similar Posts