پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامی کا اعتراف، خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار

0 minutes, 0 seconds Read

سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف نے پہلگام حملے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔

سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف نے پہلگام حملے کے حوالے سے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی۔ پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، اے ایس دولت نے مضحکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے۔

ایران اسرائیل ’حالت جنگ‘ میں نہیں: ماہرین کا دعویٰ، تو جنگ ہوتی کیا ہے؟

اے ایس دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے۔

سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف کا مزید کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں پذیرائی: بھارت کا گھبراہٹ پر مبنی ردعمل

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے، مودی سرکار نے اپنے دور حکومت میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی عوام کی ذہن سازی کر دی ہے۔

Similar Posts