امریکا کا ایران پر حملہ ثابت کرے گا کہ خطے میں چین کی طاقت محدود ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا کا ایران پر حملہ ثابت کرے گا کہ خطے میں چین کی طاقت محدود ہے ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا مضمون میں دعویٰ لکھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ چین امریکا کے خلاف ایران کی ملٹری لحاظ سے مدد کرے ۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے جانب سے امریکا کے خلاف ایران کو فوجی مدد فراہم کیے جانے کا امکان نہیں، البتہ وہ ایران کو دفاعی ساز و سامان مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سفارتی حمایت ضرور دے سکتا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کی فون کال کے بعد جاری بیان میں بھی صرف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چینی صدر کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت نہیں کی گئی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری مشترکہ بیان میں صرف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ چین کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت نہیں کی گئی۔

Similar Posts