اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان نے ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ آئی اے ای اے ان حملوں کی قانونی حیثیت واضح کرے اور سیکیورٹی کونسل فوری اقدام کرے۔
ایران اور اسرائیل کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارنے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عاصم افتخارنے کہا کہ اسرائیل، ایران کشیدگی سے عوام متاثر ہو رہے ہیں، ایران اور اسرائیل جنگ کے اثرات خطے پر پڑیں گے، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہوگیا، ہم ایران کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ حملے خطے کے امن اور استحام کیلئے شدید خطرہ ہیں، اس جنگ کو روکنا سیکیورٹی کونسل کی اولین ذمہ داری ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہئے، ایران کا ایٹمی پروگرام امن کیلئے ہے۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ امن کیلئے نیوکلیئر فیسیلٹی پر حملے پریشان کن ہیں، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، حملے یو این چارٹر، آئی ای اے ای قوانین کی خلاف ورزی ہیں، آئی ای اے ای ان حملوں کی قانونی پوزیشن واضح کرے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ آئی اے ای اے بورڈ آف گورننس، سیکیورٹی کونسل کو بھی بتائے،
آئی اے ای اے اپنی قانونی پوزیشن واضح کرے، بتایا جائے ایسے حملوں پر کیا قانونی سیف گارڈز ہوتے ہیں، آئی اے ای اے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔