سوشل میڈیا نے رافیل کی تشہیر پر فرانسیسی صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0 minutes, 0 seconds Read

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کے روز فرانسیسی ساختہ رافیل فائٹر جیٹ کی تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کر کے تنازعہ کھڑا کر دیا۔ فرانس کے صدر نے یورپی ممالک کے درمیان اس فائٹر طیارے کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے یہ تصویر ٹویٹ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میکرون نے یورپ سے اپیل کی کہ وہ اپنی فوجی صلاحیتوں کو مستحکم کرے اور امریکہ پر انحصار کم کرے۔ انہوں نے تخلیقی انداز میں یورپی ممالک کو رافیل فائٹر خریدنے پر غور کرنے کی دعوت دی، اور اس پیشکش کو سیکیورٹی کے الفاظ کے ساتھ ایک کارروائی کرنے کے طور پر پیش کیا۔

تاہم فرانسیسی صدر کی اس پوسٹ کو فوراً ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جنہوں نے صدر میکرون کو یاد دلایا کہ پاکستان ائیر فورس نے چینی ساختہ J-10 فائٹر جیٹس کا استعمال کرتے ہوئے رافیل جیٹس کو گرا دیا تھا، جس سے بھارت کو آج بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسرائیل کا پاسدارانِ انقلاب کے ڈرون یونٹ کے دوسرے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

خیال رہے کہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ تصادم کے دوران فرانسیسی ساختہ رافیل فائٹر جیٹس کی کارکردگی پر سوال اٹھا۔ رافیل جیٹس جو اپنی جدید صلاحیتوں کے باوجود پاکستان ائیر فورس کے چینی ساختہ J-10 فائٹر جیٹس اور جدید میزائلوں کے خلاف ناکام نظر آئے۔ اس دوران رافیل طیارے بنانے والی کمپنی ڈاسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قیمت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

صدر میکرون کی اس ٹوئٹ کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔

Similar Posts