پاک بھارت جنگ بندی، پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز 2025 دینے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ ٹل گئی۔ صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔

انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ حکومت پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے بھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارحیت دیکھی۔ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔

بھارتی جارحیت سے خواتین اور بچوں سمیت محصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پُرعزم فوجی ردعمل تھا۔

ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے سنگین جنگی جرائم ہیں، عباس عراقچی

یہ طاقت کا توازن دوبارہ قائم کرنے اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے انجام دیا گیا۔ صدر ٹرمپ کی دوراندیش قیادت نے اسلام آباد اور نئی دلی کے ساتھ رابطے استوار کیے۔ صدر ٹرمپ کی حکمت عملی سے تیزی سے بگڑی صورتحال پر قابو پایا جا سکا۔ صدر ٹرمپ کی مداخلت ڈائیلاگ سے مسائل حل کے عزم کا ثبوت ہے۔

ٹرمپ نے تلسی گبارڈ کی ایران عراق جنگ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت پاکستان صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی مخصانہ پیش کش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مسئلہ جموں و کشمیر علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل ہونے تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام قائم نہیں ہوگا۔

امید ہے صدر ٹرمپ علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ مشرق وسطیٰ کے بحران بشمول غزہ میں انسانی المیہ اور ایران میں بگڑتی کشیدگی میں صدر ٹرمپ اپنا کردار ادا کریں گے۔

ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر بات چیت کرسکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں صحافیوں سے گفتگو میں پاک بھارت جنگ بندی پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ بند کرانے پر انہیں نوبیل پرائز ملنا چاہیے۔ مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملا ہے۔ یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔

Similar Posts