آرنلڈ شوارزنیگر اور سلویسٹر اسٹالون میں دشمنی کیوں؟

0 minutes, 0 seconds Read

ہالی ووڈ کی تاریخ میں کچھ دشمنیاں اتنی مشہور ہو چکی ہیں کہ وہ خود ایک فلمی کہانی کا روپ دھار لیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی دو لیجنڈری اداکاروں آرنلڈ شوارزنیگر اور سلویسٹر اسٹالون کی ہے، جن کی پیشہ ورانہ رقابت 1980 کی دہائی میں ایک ذاتی محاذ آرائی میں بدل گئی تھی۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی دشمنی بعد میں گہری دوستی میں تبدیل ہو گئی اور اس کا آغاز ایک کاروباری موقع سے ہوا۔

اکشے کمار کی نئی منطق، ہالی ووڈ سُپر ہیروز کو ہندو کہانیوں سے نکلا قرار دے دیا

حال ہی میں ایک انٹرویو میں 77 سالہ آرنلڈ شوارزنیگر نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا، ”ہم واقعی ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے۔ ہم ایک دوسرے پر تنقید کرتے، بد زبانی کرتے اور ہر ممکن کوشش کرتے کہ دوسرا نیچا دکھائی دے۔“

شوارزنیگر اور اسٹالون، دونوں 80 کی دہائی میں ایکشن فلموں کے بے تاج بادشاہ بن کر ابھرے۔ ہر فلم ساز ان میں سے کسی ایک کو اپنی فلم کا ہیرو بنانا چاہتا تھا، اور یہی شہرت دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی وجہ بنی۔

بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی شرط

اسٹالون نے بھی ایک دستاویزی پروگرام میں اعتراف کیا کہ جب انہوں نے پہلی بار شوارزنیگر کو سکرین پر دیکھا، تو فوراً احساس ہوا کہ یہ شخص ایک ”خطرہ“ ہے ایک چیلنج، جس سے آگے نکلنے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔

یہ کشیدہ تعلق کئی سال جاری رہا، یہاں تک کہ حالات نے ایک نیا رخ لیا۔ آرنلڈ شوارزنیگر نے بتایا کہ جب وہ ریسٹورینٹ چین ”پلینٹ ہالی ووڈ“ کے منصوبے پر کام کر رہے تھے تو انہیں اپنے وکیل سے فون آیا، جو اسٹالون کا بھی وکیل تھا۔ اس نے پوچھا، ”کیا اسٹالون کے لیے اس بزنس میں کوئی جگہ ہے؟“

ارجنٹینا کے سینما ہال میں ”فائنل ڈیسٹنیشن“ دیکھتے ہوئے خوفناک حادثہ

شوارزنیگر کے مطابق، ”میں نے فوراً سوچا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے ہماری دشمنی کو ختم کرنے کا۔ میں اس وقت اپنی پرانی ضد سے آگے نکل چکا تھا اور چاہتا تھا کہ تعلقات بہتر ہوں۔“

اسی خیال نے پلینٹ ہالی ووڈ کی بنیاد رکھی، جو 1991 میں نیو یارک میں لانچ ہوا۔ اس میں نہ صرف شوارزنیگر اور اسٹالون بلکہ بروس وِلس، ووپی گولڈبرگ اور چک نورس جیسے دیگر ستارے بھی شامل ہوئے۔ یہ شراکت داری ان دونوں کے لیے ایک نئی شروعات ثابت ہوئی۔

کاروباری تعلق کے بعد دونوں اداکاروں نے فلمی میدان میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ فلم ایسکیپ پلان اوردی ایکسپیینڈبلز سیریز میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو خوب پسند کیا۔

شوارزنیگر نے کہا، ”ہم نے ایک دوسرے کو سمجھنا شروع کیا اور احترام کرنا سیکھا۔ اب ہمارے درمیان پرانی تلخیاں نہیں بلکہ خلوص پر مبنی دوستی ہے۔“

آج جب لوگ آرنلڈ شوارزنیگر اور سلویسٹر اسٹالون کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں، تو شاید انہیں یہ اندازہ نہ ہو کہ کبھی یہ دونوں ایک دوسرے کو برداشت بھی نہیں کرتے تھے۔

ان کی یہ کہانی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ وقت اور سمجھداری کے ساتھ کسی بھی رشتے میں بہتری آ سکتی ہے، حتیٰ کہ دشمنی کو دوستی میں بدلا جا سکتا ہے۔

ان دنوں شوارزنیگر اپنی نیٹ فلکس سیریز فیوبار کے دوسرے سیزن میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کا نیا فلمی منصوبہ دی مین ودھ دی بیگ بھی جلد ریلیز ہونے جا رہا ہے، جس میں وہ سانتا کلاز کا کردار ادا کریں گے۔

Similar Posts