اسحاق ڈار کا عمانی وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا

0 minutes, 0 seconds Read

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا جبکہ عمانی وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

بھارتی اشتعال انگیزی اور مسلسل غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر پاکستان نے عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اسی تناظر میں آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس دوران بھارتی اشتعال انگیزری سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عمان کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورت حال پر بات چیت کی۔

اسحاق ڈار نے انہیں موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جس میں بھارت کا اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے نے ایران اور امریکا کے مذاکرات کے لیے عمان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Similar Posts