کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی کی فضائی حدود میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سگنل دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایمریٹس ایئر کی فلائٹ EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہی دی۔

غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، پرواز کے عملے نے اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو لینڈنگ میں مدد کی۔

ایمریٹس ایئر کا طیارہ بحفاظت رن وے 25 ایل پر اترا۔ ایمریٹس ایئر کی پرواز کے طیارے کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔

Similar Posts