میرین کور بیس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اب ترقیاں کوٹے کے بجائے صرف میرٹ پر دی جائیں گی اور فوجی افسران کو اعلیٰ ترین جسمانی معیار پر پورا اترنا ہوگا۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی جبکہ تمام فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرپیشہ وارانہ جسم اور موٹی توند رکھنے والے افسران برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو افسران نئے اصولوں اور ایجنڈے کی حمایت نہیں کرتے وہ مستعفی ہوجائیں۔ وزیر جنگ نے الزام عائد کیا کہ “احمق سیاسی رہنماؤں” نے فوج کو غلط سمت دی اور ادارے کو ایک ’Woke‘ محکمے میں بدل دیا، مگر اب یہ پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے ایک سیاہ فام جنرل اور خاتون ایڈمرل کو جبری طور پر نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بگڑی ہوئی فوجی ثقافت کا حصہ تھے۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک تھے، جنہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں فوجیوں کی تعیناتی کو تربیتی عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔