بلدیہ عظمی کراچی کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ تیار کرلیا گیا، جو میئر کراچی کی جانب سے 24 جون کو پیش کیا جائے گا، ایم سی بجٹ میں 14 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرپلس ظاہر کیا گیا جبکہ کل آمدنی کا تخمینہ 55 ارب 28 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
بجٹ میں کل اخراجات کا تخمینہ 55 ارب جبکہ 13 کروڑ روپے آمدنی کے قریب تر رکھا گیا ہے، ترقیاتی کاموں کے لیے 20 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
طبی و صحت کی سہولیات کے لیے 7 ارب 29 کروڑ روپے اور تنخواہوں و انتظامی اخراجات کے لیے 31 ارب 59 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح ورلڈ بینک فنڈڈ CLICK منصوبے کے لیے 7 ارب 43 کروڑ روپے مختص کیے گیے ہے۔
ڈسٹرکٹ اے ڈی پی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 9 ارب روپے اور پنشن و ریٹائرڈ ملازمین کے لیے 13 ارب 41 کروڑ، اس کے علاوہ میونسپل سروسز کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بجٹ رکھا گیا اور انجینئرنگ منصوبوں کے لیے 4 ارب 37 کروڑ روپے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
پارکس اور کلچر کے لیے ایک ارب 77 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے، آئی ٹی ڈھانچے و خدمات کے لیے 9 کروڑ 85 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا جبکہ کرنٹ ریسیپٹس کا تخمینہ 44 ارب 14 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق کارپوریشن اپنے وسائل سے 30 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام انجام دے گی جبکہ ضلع ADP کے تحت سڑکوں کی بہتری کے لیے 4 ارب 63 کروڑ مختص کیے گئے۔