5

صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک قومی اسکواڈ میں شامل

شعیب ملک

شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔  صہیب مقصودکمر کی تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے، صہیب مقصودکمر کی تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے اس ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بہت محنت کی تھی، ہمیں ان کا احساس ہے مگر انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، انہیں یقین ہے کہ صہیب مقصود اپنا ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم مشاورت کے بعد ہم نے ان کی جگہ شعیب ملک کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، شعیب ملک کا تجربہ قومی اسکواڈ کے لیے بہت کارگر ثابت ہوگا۔ شعیب ملک نے 2007 میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی، وہ 2009 ورلڈکپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جب کہ انہوں نے 2012، 2014 اور 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں