ایرانی ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلمی نے سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کو خط لکھا جس میں انہوں نے ایران تنصیبات پر امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے ہنگامی اجلاس کل طلب کیا ہے۔
ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے سرکاری نیوز نیٹ ورک ایس این این کے مطابق ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کے حملوں کو ’’بین الاقوامی قوانین، خصوصاً جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں، ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، پینٹاگون حکام
محمد اسلامی نے گروسی پر غفلت اور خاموشی اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے گا۔
امریکی قیادت کا عالمی قوانین کے مطابق محاسبہ ہونا چاہیے، عباس عراقچی
انہوں نے خط میں لکھا کہ یہ ایک باضابطہ احتجاج ہے، اور عالمی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔