امریکی حملوں کے بعد ایران میں شدید احتجاج، مسعود پزشکیان بھی احتجاج میں شریک

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی حملوں کے بعد ایران میں شدید احتجاج کیا گیا، صدر مسعود پزشکیان بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

امریکی حملوں کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج دیکھنے کو ملا۔ وسطی تہران میں بڑی تعداد میں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی اور امریکہ کے حملوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف غم و غصہ ظاہر کیا اور ایران کی خودمختاری پر حملے کو مسترد کیا۔

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد تہران کے انقلاب اسکوائر میں ہزاروں افراد نے حکومت کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

شرکا نے ایران کا پرچم اٹھا رکھا تھا اور عالمی تنظیموں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی حملوں اور اسرائیل کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو، برلن، نیو یارک اور تل ابیب میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جہاں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

Similar Posts