غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، بھوک سے بلکتے فلسطینی بچے مٹی کھانے پر مجبور

0 minutes, 0 seconds Read

غزہ میں صیہونی فوج کا محاصرہ اور جارحیت جاری ہے، کھانے سے محروم بھوکے پیاسے فلسطینی بچے مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے، زخمی فلسطینی بچوں پر اسرائیلی حملوں کا خوف طاری ہے، غزہ کے بچے اقوام عالم کے ضمیر پر سوالیہ نشان بن گئے۔

ادھر یورپی یونین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دو ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے محاصرے کے باعث انسانی امداد متاثر ہوئی۔

اسرائیل کا ایران کے خلاف حملوں میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی کارروائیاں یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے ایسوسی ایشن معاہدے کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔

یہ رپورٹ مئی میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے فیصلے کی روشنی میں تیار کی گئی۔ اب یورپی یونین کے رکن ممالک کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس رپورٹ کے بعد کیا اقدامات کیے جائیں۔

ٹرمپ کا ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ، امریکی اخبار نے اہم انکشاف کردیا

ممکنہ آپشنز میں اسرائیل کے ساتھ موجودہ معاہدے کی معطلی یا اقتصادی پابندیوں کا نفاذ شامل ہوسکتا ہے۔

Similar Posts